اسلام آباد(یس اردونیوز)سعودی عرب سے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے سول ایوی ایشن نے سعودی ائرلائن کی ریلیف پروازیں شروع کرنے کی درخواست منظور کرلی.تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1700 سے زائد پاکستانی مسافر وطن پہنچیں گے، پہلی پرواز 16 جون کو ریاض سے 250 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد پہنچے گی جبکہ دوسری پرواز جدہ سے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے. اسی طرح تیسری پرواز کے ذریعے 17 جون کو جدہ سے 240 سے زائد پاکستانی اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ چوتھی پرواز 17 جون کو ریاض سے 250 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچے گی پانچویں پرواز 18 جون کو جدہ سے 250 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی، چھٹی پرواز 20 جون کو ریاض سے 240 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی جبکہ 20 جون کو ساتویں پرواز کے ذریعے جدہ سے 250 مسافر اسلام آباد پہنچیں گے.سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی ایئرلائن کے عملے کو ائیرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، طیارے واپسی پر کارگو یا خالی روانہ ہوں گے. سعودی عرب پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے اپنی ریلیف پروازیں شروع کرے گا، سعودی ائیر لائن 16 سے 20 جون تک 6 فلائٹ آپریٹ کرے گی. سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب آج سے پاکستان کیلئے اپنی ریلیف پروازیں شروع کرے گا، اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایویشن اتھارٹی نے سعودی ائیرلائن کی درخواست منظور کرلی ہے.سعودی ائیرلائن نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت مانگی تھی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی، سعودی ائیر لائن 16 سے 20 جون تک 6 فلائٹ آپریٹ کرے گی.گذشتہ روز سی اے اے نے سعودی ایئرلائن کی 7 خصوصی پروازوں کو ملک میں لینڈنگ کی اجازت دی تھی ، خصوصی پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور پاکستانیوں کو لے کر پہنچیں گی.