اسلام آباد: سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے کھجوروں کی حوالگی کی تقریب سعودی سفارتخانے میں ہوئی، سعودی حکومت نے اس سال بھی پاکستان کے مستحق افراد کیلیے 80 ٹن کھجوریں تحفے کے طور پر دی ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی جانے والی کھجوریں ہیں، پشاور، کوہاٹ ڈی آئی خان، بنوں اور شمالی وزیرستان میں 96 ہزار افراد تعداد میں تقسیم کی جائیں گی۔ سعودی حکومت کی جانب سے کھجورے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے کی گئیں، اس سلسلے میں تقریب میں سعودی سفارتخانے میں ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر ر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اپنی مجموعی آمدنی کا ایک اعشاریہ نو فیصد حصہ انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے ہمارا دین اور اسلام کا رشتہ ہے اور اس بھائی چارے میں پاکستانی عوام کی حمایت کرنا فریضہ ہے، سعودی سفیر نے مشکل حالات میں ساتھ دینے پر پاکستان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پرحوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان دہشتگردوں کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا۔ یاد رہے یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا تھا۔ دوسری جانب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا۔
جمعرات کو اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب اپنے برادر اور اسلامی ممالک جس میں پاکستان سرفہرست ہے کی مدد و اعانت کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے اسلامی برادر اور دوست ممالک کی اقتصادی امداد کے سلسلے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا اور ان کی بغیر کسی امتیاز کے مدد کی۔ سعودی عرب اپنی آمدنی کا 1.9 فیصد انسانی امداد و اعانت کے خرچ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے رواں سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔