سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سعودی عرب کو زمین کے راستے مصر کے ساتھ ملانے کیلئے بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان کر دیا۔
قاہرہ: (یس اُردو) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کو مصر کے ساتھ زمینی راستے سے ملانے کیلئے بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر پر پل بنانے سے ایشیا اور افریقہ کے مابین تجارت میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔ پل کی تعمیر پر تین سے چار ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ مصری صدر الفتح السیسی کا کہنا ہے کہ پل کے منصوبے سے عربوں کے مشترکہ لائحہ عمل کا نیا باب کھل گیا ہے۔