counter easy hit

سعودی اسکول کے غریب چوکیدار نے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کردی

سعودی اسکول کے غریب چوکیدار نے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کردی

سعودی حکام کی جانب سے اتنی بڑی رقم واپس کرنے پر شہری کو انعام و کرام اور سرٹیففکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سعودی حکام کی جانب سے اتنی بڑی رقم واپس کرنے پر شہری کو انعام و کرام اور سرٹیففکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ایک کروڑ ریال واپس کردیے جس پر سعودی شہری دفاع کے محکمے کی جانب سے شہری کو نعام اور اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ایک مقامی اسکول کے سیکیورٹی گارڈ حامد المہمیزی کو راستے سے ایک کروڑ ریال ( 2 ارب 80 کروڑ روپے) کی رقم ملی جو اس نے اٹھا کر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دی۔ سعودی حکام اور شہری دفاع کے حکام کی جانب سے شہری کو انعام و کرام اور اظہار تشکر کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔حامد المہمیزی نے شہری دفاع کی جانب سے انعام و کرام اور سرٹیفکیٹ کی تصاویز سوشل میڈیا پر جاری کیں جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website