سعودی عرب نے اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہیں کیے،عادل الجبیر

Saudi Arabia, Adil Al-Jabeer, Foreign, Minister
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کیے ۔انہوں یہ بات فرانسیسی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی اس دوران عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب القدس پر امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یو این قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے تحت2 ریاستی حل ضروری ہے جبکہ مشرقی القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا اور اس سے مختلف کوئی بھی بات معنی نہیں رکھتی








