عدن: سعودی عرب اور اسکی اتحادی افواج نے یمن کی اہم بندرگاہ الحدیدہ پر حملہ کر دیا ہے، حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے انخلا کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کو نظرانداز کیے جانے کے بعد کیا گيا ہے۔ امدادی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ شہر پر حملے کی صورت میں اڑھائی لاکھ جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو فضا اور سمندر دونوں جانب سے بموں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور شہر کے مضافات میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ امدادی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ شہر پر حملہ کیے جانے کی صورت میں اڑھائی لاکھ جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔ الحدیدہ بندرگاہ یمن میں انسانی بنیادوں پر فراہم کیے جانے والے سامان کے داخلے کا اہم مرکز ہے۔