نئی دہلی: سعودی عرب نے بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کے دورے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے آئندہ 2 سال کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ سعودی عرب بھارت میں 5 شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس میں انفرااسٹرکچر، ٹورازم، ہاؤسنگ، براڈکاسٹنگ اور انویسٹمنٹ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا جس کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد پاکستان کے دورے کے بعد بھارت کے دورے پر موجود ہیں ۔ محمد بن سلمان کے بھارت پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کا خود استقبال کیا ۔ بھارتی وزیراعظم کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی جیلوں میں قید بھارتیوں کی رہائی کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیر اعظم کی درخواست پر سعودی جیلوں میں مقید بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سعودی عرب کے حج کوٹے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ روز بھارت پہنچے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت کے لیے نئی دہلی پہنچے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود ائیرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا۔جس کے بعد آج ایوان صدر میں ان کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بھارتی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی موجود تھے ۔ بھارتی ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ بھارت نے 70 سالوں تک سعودی عرب کی مدد کی ہے اور سعودی عرب میں بھارت کو ایک دوست کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفاد کے لیے ہمیں آپسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات برقرار رکھنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔بھارت کے دورے پر موجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بڑا بھائی قرار دے دیا ۔ اگرچہ پلوامہ واقعہ پر بھارت کو سعودی حکومت کی جانب سے حمایت حاصل کرنے میں ناکامی رہی تاہم اس کے باوجود بھارت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے دورے کو کامیاب دورہ قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے بھارت کے لیے خوش آئند بات یہ ہے سعودی ولی عہد نے سعودی جیلوں میں مقید بھارتیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بھارت کے حج کوٹے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے سعودی جیلوں میں موجود 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے اپن نے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست پر بھارت کے حج کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 2 لاکھ تک بڑھا دیا گیا ہے۔