counter easy hit

سعودی عرب نے راحیل شریف کیلئے اجازت مانگی، ہم نے دیدی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔

Saudi Arabia asked for Raheel Sharif, we gave, Khawaja Asif

Saudi Arabia asked for Raheel Sharif, we gave, Khawaja Asif

سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی، پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیںکوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نےبتایا کہ ابھی تک جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے،اصولی طور پر جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔ جنرل راحیل کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ان کا ذاتی نہیں بلکہ 2 حکومتوں کا معاملہ ہے،وہ سعودی اتحاد کا فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website