سعودی عرب نے بھارت سے گوشت کی در آمد پر پابندی عائد کر دی ہے ، پابندی گوشت میں مضر صحت جراثیم کی موجودگی کے بعد لگائی گئی ہے ۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی فوڈز اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے چار بھارتی کمپنیوں سے منجمد گوشت درآمد کرنے پر تاحکم ثانی پابندی لگادی ہے۔
بھارت سے ناقص اور مضر صحت گوشت در آمدکرنے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیںتحقیقاتی رپورٹ کے بعد بھارتی کمپنیوں پرتاحیات پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی بھارت سے درآمد کیا گیا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر پاکستانی قصاب کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔
خیبر پختون خوا کی فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپا مار کر وقاص نامی قصاب کو گرفتار کرکے چار سو کلو گرام گوشت برآمد کیا تھا ۔