جدہ ……..سعودی عرب میں آئندہ چھ ماہ میں غیر ملکیوں کیلئے موبائل فونز بیچنے اور ان کی مرمت کرنے کے کام پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔
سعودی وزارت محنت کے ایک فیصلے اور اعلان کے مطابق سعودی شہریوں کو روزگار دینے اور بیروزگاری سے بچانے کے اقدامات کے تحت غیر ملکیوں کے ہاتھوں سے موبائل بزنس لے لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں غیر ملکیوں کو موبائل فونز اور اس کے آلات بیچنے اور ان کی مرمت کی اجازت نہیں رہے گی۔سعودی وزارت کے اس فیصلے سے اس سال وہاں ہزاروں ایشیائی باشندوں کا کاروبار ختم ہو جائے گا جو کئی سال سے وہاں اسی کام سے روزگار کما رہے تھے ۔ سعودی عرب کی کل آبادی تیس اعشاریہ آٹھ ملین ہے ،جن میں ایک بڑی تعدادملین غیر ملکیوں کی بھی شامل ہیں۔خام تیل کے نرخ گرنے کی وجہ سے اس سال سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 2فیصد کمی آئے گی اور وہاں بیروز گاری کی شرح 11.5فیصد ہے ۔