counter easy hit

وتعز من تشاء وتذل من تشا۔۔!!وزیراعظم نے کامیابیاں سمیٹ لیں۔۔۔سعودی عرب نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا،مخالفین جل اٹھے

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان میں 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی، سعودی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی آئل ریفائنری کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا نے پاکستان کیلئے 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری معاملات پر غور کیا گیا۔ غور و فکر کے بعد شاہ سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر، سی پیک کیلئے سب سے اہم شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں شروع کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس پاکستان کے دورے کے دوران 20 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ ان معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ برس سعودی عرب کے خصوصی وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور اس دوران اعلان کیا گیا تھا کہ جلد گوادر آئل ریفائنری کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔گوادر آئل ریفائنری کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں توانائی کے شعبہ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے معاملے میں بہت حد تک خود کفیل ہو جائے گا۔ منصوبے سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کر سکے گا۔ زیادہ ذخائر ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، جو ملک کی معیشت کیلئے مثبت نتائج کا باعث بھی بنے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website