سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ ختم ہونے پر اب ان کا بینک اکاؤنٹ فریز نہیں کیا جائے گا۔ مالیاتی اتھارٹی نے تمام بینکوں کو خصوصی ہدایت جاری کردی
سعودی مالیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لینے کے بعد صارفین کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے فیصلے سے نا صرف اقامہ رکھنے والے بلکہ دیگر اعتبار سے بھی شہری مستفید ہوں گے جن میں سعودی شہریوں کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹ معطل نہ کرنا بھی شامل ہے
نئی حکمت عملی کے تحت سعودی مالیاتی اتھارٹی نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کر دی۔
کروناوائرس کے پیش نظر وہ بینک اکاؤنٹ جن میں ایک عرصے سے ٹرانزیکشن نہیں ہوئی انہیں بھی معطل نہیں کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے تمام بینکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مالیاتی اتھارٹی کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔