سعودی عرب نے اسرائیلی صحافیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی کوریج کے لئے ویزے دینے سے انکار کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافیوں اور رپورٹرز نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی اجازت کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں ویزے جاری کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
ان صحافیوں میں اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت کے اورلے ازولئے، چینل 10 کے گیل تامارے ان کے علاوہ اسرائیلی نیوز چینل آئی 24 نیوز کے ڈان راویف ہیں۔ جبکہ یہ صحافی امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ اورلے ازولئے نے مزید بتایا کہ انہیں 2007 میں سابق صدر جارج بش کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے اسرائیلی اخبار کی نمائندگی کی اجازت دی گئی تھی۔