counter easy hit

سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں کی خیر نہیں۔۔۔‘‘ سعودی ائیر پورٹ پر حملہ، پاکستان نے شدید رد عمل دے دیا

Saudi Arabia does not welcome ... "Saudi attack attack on Pakistan, Pakistan reacts strongly

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت، ہر حال میں دوست برادر ملک کا ساتھ دینے اس کے دفاع کیلئے مدد فراہم کرنے کا اعلان، سعودی ائیرپورٹ پر اتوار کی رات کو حملہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ابہا کے ائیرپورٹ پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں سعودی ائیرپورٹ پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ہر حال میں برادر دوست اسلامی ملک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی شہر ابہا کے ایئر پورٹ پر گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق 9:10 بجے حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔مرنے والے شخص کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے۔ اس حملے کی خبر سعودی عرب کے زیر اہتمام فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے دی۔ تُرکی المالکی نے بتایا کہ رات کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے شورش زدہ یمن کے علاقے سے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سینکڑوں غیر مُلکی اور مقامی افراد موجود تھے۔ اس میزائل حملے کی زد میں آ کر ایک یمنی شخص زندگی سے محروم ہو گیا۔جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔ سعودی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد کچھ گھنٹوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی تھیں تاہم اب یہاں پر جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور تمام فلائٹس شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل 12 جُون کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ایک میزائل ابہا ایئرپورٹ پر فائر کیا گیا تھا جس سے وہاں کے ایک ہال میں موجود 26 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔ان زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ 12 جُون کے اس حملے کے بعد حوثیوں نے پانچ ڈرونز سے دوبارہ ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا، مگر سعودی اتحادی افواج نے ان ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ سعودی عرب کے اتحادی ممالک نے حوثیوں کی جانب سے شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website