counter easy hit

یااللہ خیر: چین میں کرونا کے بعد سعودی عرب میں خوفناک وبا پھیلنے کا انکشاف ۔۔۔ بڑے نقصان کی اطلاعات آنا شروع

کراچی (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں برڈ فلو کی انتہائی وبائی قسم کے پھوٹنے کا انکشاف ہوا ہے، جانوروں کی صحت کے عالمی ادارے (او آئی ای) نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اسلئے بھی توجہ کی متقاضی ہے کہ چین پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔

 

عمران خان کی ’ریڑھ کی ہڈی‘ ہی توڑ دو۔۔۔!!! جہانگیر ترین کو کس نے سیاست چھوڑنے پر مجبور کر دیا؟ پوری تحریک انصاف تِلملا کر رہ گئی

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برڈ فلو کا یہ کیس دارالحکومت ریاض سے 150؍ کلومیٹر دور سدیر ریجن میں سامنے آیا ہے۔ او آئی ای نے سعودی وزارت زراعتا کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائرس کی وجہ سے 22؍ ہزار پرندے مر چکے ہیں۔ احتیاطاً 3؍ لاکھ 85؍ ہزار پرندے ذبح کیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر نے تصدیق کی کہ برڈ فلو (ایچ 5 این 8 انفلوئنزا) انفلوئنزا مرغیوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس کی وجہ سے کئی پولٹری فارم کی مرغیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔وزارتِ ماحولیات کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انفلوئنزا پھیلنے کے بعد ملک بھر میں قائم پولٹری فارمز کو سیل کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ٹیموں کو پلیٹ فارمز کی جانب روانہ کردیا گیا ہے تاکہ بروقت اقدامات کیے جائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ایچ 5 این 8 کا پہلا کیس جولائی 2018 میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ہم نے ہنگامی اقدامات کر کے اس وائرس کو شکست دی تھی۔ڈاکٹر ابا الخیل کا کہنا تھا کہ یہ وائرس پرندوں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا اور نہ ہی اُن انسانی صحت کو اس سے کوئی خطرہ ہے البتہ یہ پرندوں اور جانوروں سے ایک دوسرے میں پھیلتا ہے جس کی وجہ سے وہ مرجاتے ہیں۔یاد رہے کہ تین فروری کو رپورٹ سامنے آئی تھی کہ چین کے صوبے ہنان میں ایچ 5 این 1 انفلوئنزا مرغیوں پر حملہ آور ہے جس کی وجہ سے ساڑھے چار ہزار سے زائد مرغیاں مرچکی ہیں اور یہ مزید پولٹری فارمز میں پھیل چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغیوں میں پھیلنے والی برڈ فلو جیسی ’ایچ 5این 1 انفلوئنزا‘ نامی وائرس جانوروں سے انسانوں کو لگ سکتا ہے مگر یہ ایک انسان سے دوسرے میں آسانی سے منتقل نہیں ہوتا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ’ایچ 5این 1ایویان انفلوئنزا‘ انسانوں کو کم لاحق ہوتا ہے، ماضی میں اس وبا کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس میں مبتلا ہونے والے 60فیصد لوگ موت کے گھاٹ اترچکے ہیں۔

چوہدریوں نے گیم ڈال دی: (ق) لیگ نے تحریک انصاف کیخلاف کمیٹی کہاں ڈال رکھی ہے؟ پرویزالہیٰ پس پردہ کیا چال چل رہے ہیں؟ ساری حقیقت کھول کر سامنے آگئی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website