counter easy hit

جدید اصلاحات کا نفاذ ۔۔!!کیا سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا ختم کر دی جائے گی ؟ دھماکہ خیز خبر

ریاض (ویب ڈیسک) جدید اصلاحات کا نفاذ، سعودیہ میں بہت جلد کوڑوں کی سزا ختم کر دی جائے گی تفصیلات کے مطابق بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا ختم کر دی جائے گی۔ بی بی سی نے سعودی سپریم کورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کوڑوں کی سزا کو جرمانہ اور قید سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب میں آخری مرتبہ کوڑوں کی سزا 2015 میں دی گئی تھی، شنید ھے کہ یہ فیصلہ بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اصلاحات کا تسلسل ہے۔ دوسری طرف اس خبر کی کسی بھی سعودی سرکاری زرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہر سال ماہ صیام کے دوران مسجد الحرام میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی تھی لیکن اب وہاں سے ایسی تصاویر سامنے آ رہی ہیں کہ دیکھ کر ہر مسلمان دکھی ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق لگ بھگ ہر مسلم ملک میں لاک ڈاﺅن ہے اور لوگ رواں ماہ مقدس میں گھروں میں عبادات کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ مسجد الحرام میں بھی لوگوں کے نماز پڑھنے پر پابندی ہے۔ پہلے روزے میں خانہ کعبہ کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیت اللہ کے سامنے چند درجن لوگ نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں اور وہ بھی ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر کھڑے ہوتے ہیں ۔ قبل ازیں نماز کے وقت اگر بیت اللہ کے احاطے کی تصاویر دیکھیں تو انسان ہی انسان نظر آتے ہیں اور کسی ایک جگہ سے بھی فرش نظر نہیں آتا لیکن اب معاملہ اس کے بالکل برعکس ہو چکا ہے۔ یہ صورتحال بیت اللہ پر ہی موقوف نہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی مساجد بھی سنسان ہو چکی ہیں جہاں ماہ مقدس میں رونقیں کبھی عروج کو پہنچ جایا کرتی تھیں، اب وہاں مساجد کے عملے کے چند لوگ نماز ادا کر رہے ہیں اور باقی نمازیوں کو حکومتوں نے گھروں میں نماز ادا کرنے کا حکم دے رکھا ہے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website