نائیک پر بھارت میں مقدمات درج تھے،ان پر نوجوانوں کو جہاد اور دہشت گردی پر اکسانے کا الزام تھا۔
ریاض: سعودی عرب نے معروف بھارتی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شہریت دیدی ،بھارت سے تعلق رکھنے والے51 سالہ مذہبی سکالرذاکر نائیک کو سعودی شاہ سلمان کی خصوصی مداخلت پر شہریت دی گئی ،مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق انہیں شہریت دینے کا مقصد انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے کیونکہ نائیک پر بھارت میں مقدمات درج تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہیں نے نوجوانوں کو جہاد اور دہشت گردی پر اکسا یا تھا ۔بھارتی حکومت نے ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔