counter easy hit

سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے: جنرل راحیل

Saudi Arabia : Army

Saudi Arabia : Army

سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے۔راولپنڈی: (یس اُردو) سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان ایئر پورٹ سے سیدھے جی ایچ کیو پہنچے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے معاملات زیر بحث آئے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔ سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لئے پاکستان بہت اہم ہے اور وہ علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور اسکی افواج کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے۔