counter easy hit

سعودی عرب کے حالات انتہائی خراب۔۔۔۔۔!!! بڑی پابندی عائد کر دی گئی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عمان ، فرانس ، جرمنی ، ترکی اور اسپین سمیت پانچ ملکوں کے شہریوں پر مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے .قبل ازیں سعودی حکومت نے9 ممالک کے ساتھ شہریوں کی آمد ورفت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا سعودی عرب نے فیصلہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے. کرونا وائرس سے متاثرہ جن 9 ممالک کے ساتھ سفری آمدورفت معطل کی گئی تھی ان ممالک میں متحدہ عرب امارات ،کویت ، بحرین ، لبنان ، شام ، عراق ، مصر ، اٹلی اور جنوبی کوریا شامل ہیں. اس فیصلے کے تحت ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس کے علاوہ اگرکسی شخص نے گذشتہ دو ہفتے کے دوران میں ان ممالک کا سفر کیا ہے تو اس کو بھی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی.سعودی عرب نے ان 14 ممالک کے ساتھ طیاروں کے علاوہ بحری جہازوں کی آمد ورفت بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ بالا ممالک اگر مملکت سے اپنے شہریوں کا انخلا چاہتے ہیں تو اس فیصلے کا اطلاق ان کی پروازوں پر نہیں ہوگا. قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے گزشتہ روز کرونا وائرس کے چار نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اس کے بعد مملکت میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد15ہوگئی ہے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 11 سعودیوں نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور وہ ایران سے بحرین اور کویت کے راستے مملکت میں داخل ہوئے تھے باقی چار افراد نے ایران سے آنے والے ان افراد سے براہ راست میل جول رکھا تھا اور اس وجہ سے وہ بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں.واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی تھی جن میں پاکستان‘بنگلہ دیش’ چین’ انڈیا’ایران’عراق’جنوبی کوریا’ لبنان’ نیپال’ فلپائن’سری لنکا’شام اور تھائی لینڈشامل ہیں فہرست میں کورورنا وائر س کے شکار کسی بھی مغربی ملک کا نام شامل نہیں کیا گیا.قطری حکومت نے نہ صرف ان14ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندیاں عائدکی ہیں بلکہ ان لوگوں پر بھی قطر میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے جنہوں نے حال ہی میں ان ممالک کا دورہ کیا ہو.

SAUDI ARABIA IN WORST SITUATIONS NOW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website