counter easy hit

انصافین سعودی عرب کا میاں طارق جاوید اور ممتاز اختر کاہلوں کے اعزاز میں عشائیہ

PTI Honor Party

PTI Honor Party

جدہ (ایم عمران سلفی) پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کی جانب سے جدہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چیف آرگنائزر سرگودھا ممتاز اختر کاہلوں، پاکستان تحریک انصاف یورپ کے ایڈوائزر میاں طارق جاوید اور پی ٹی آئی این اے ٦٦ سرگودھا کے امید وار بیرسٹر عبداللہ ممتاز کے عزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف (انصافین) سعودی عرب کور کمیٹی کے ممبران پروفیسر راشد علی شاہ،فرخ رشید، میاں احمد بشیر،قیصر جاوید،ریاض احمد بڈانی،شہزاد خان،انجینئر کاشف ابرار،جماعت علی گجراورسینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر انصافین کے رہنماء فرخ رشید نے پارٹی کو مضبوظ کر نے کیلئے انصافین کی دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے رپوٹ پیش کی اور انصافین کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کی جس کو سہراتے ہوئے معزز مہمانوں نے اطمنان کا اظہار کیا اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عبداللہ ممتاز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو خاندانی پارٹی نہیں ہے اس میں ہر ایک کو آزادیِ رائے کا مکمل حق حاصل ہے جوجمہوریت کا حسن ہے جس کی مثال دوسری پارٹیوں میں نہیں ملتی، پاکستان تحریک انصاف یورپ کے ایڈوائزر میاں طارق جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ممالک پاکستانی ملکی سرمایہ ہیں۔

جن کی وجہ سے ملکی معیشت چل رہی ہے، مگر افسوس پاکستان پر قابض کرپٹ مافیا نے بیرونِ ممالک لاکھوں پاکستانیوں پر کوئی توجہ نہیں دی ، ووٹ ڈالنا ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے اُوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جو شرم ناک اور منافقت ہے، جدہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چیف آرگنائزر سرگودھا ممتاز اختر کاہلوں نے انصافین کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اصل طاقت انصافین ہے کیونکہ پاکستان کا ہر محبِ وطن پاکستانی عمران خان کی کرپٹ مافیا کے خلاف تحریک کے ساتھ ہے اور ہر نوجوان انصافین ہے۔

جس طرح کے ملکی حالات جا رہے ہیں وہ ٹھیک کرنا کم از کم ن لیگ کے بس کی بات نہیں کیونکہ ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو اہمیت دینے والے کبھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہوتے، انشااللہ 2018کا سال پاکستان تحریک انصاف کا سال ہے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے بعد پارٹی گراس روٹ پر چلی گی ہے اور ہر محبِ وطن پاکستانی ملک میں تبدیلی کا خواہش مند ہے ،پاکستان تحریک انصاف (انصافین) سعودی عرب کور کمیٹی کے ممبران پروفیسر راشد علی شاہ،فرخ رشید، میاں احمد بشیر،قیصر جاوید،ریاض احمد بڈانی،شہزاد خان،انجینئر کاشف ابرار،جماعت علی گجراورسینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عمران خان کی قیادت پر پھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصافین پہلے کی طرح پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے اور نئے پاکستان کے عزم کے ساتھ اپنا کام کرتی رہے گی اور اس میں مزید بہتری لائے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126