سعودی عرب نے سابق فرمانرواں شاہ فہد کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز کی ہلاکت سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
ترجمان سعودی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن فہد سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن فہد حیات ہیں اور خیریت سے ہیں۔ سابق سعودی حکمران شاہ فہد کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز کی موت کی خبریں گزشتہ روزسے گردش میں تھیں۔