فرانس (اشفاق چودھری) پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمدبن نائف، نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے ان کے پرتپاک استقبال کو اندرون و بیرون ملک ان کی مقبولیت اور ان پر بھرپور اعتماد قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے سینئر رہنما اور چودھری برادران کے قریبی ساتھ سجاد احمد ڈوگہ (جو کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی سپورٹ کے لیے پاکستان گے ہوے تھے )انہوں نے فرانس واپسی پے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنرل راحیل شریف کی خدمات اور ان کا معتدل مزاج ان کی عالمی و عوامی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ کررہا ہے۔
سجاد احمد ڈوگہ نے سعودی عرب کی سلامتی و حرمین شریف کے تحفظ کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اوردہشتگردی ‘ سامراجیت‘ استعمار اور ملک و قوم دشمنوں کیخلاف افواج پاکستان کو حاصل بھرپور عوامی حمایت کا یقین بھی دلایا۔
دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعتوں کی فتح کو حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا اظہار قرار دیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے سجاد احمد ڈوگہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعتوں کی فتح حکومت وحکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا اظہار نہیں بلکہ روایتی سیاست ‘ ریاستی قوت اور حکومتی جبر کا شاخسانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت ہی چاہتے ہیں مگر نہ تو اس وقت ملک میں جمہوریت ہے اور نہ ہی موجودہ نظام کے تحت ہونے والے انتخابات کے ذریعے کبھی حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن ہے اس کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پیش کردہ فارمولے کے تحت سیاسی و انتظامی نظام کے ازسر نو تشکیل و اصلاح ناگزیر ہے۔