ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی عرب غیرملکیوں کو نکال کرسعودی شہریوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی پر عمل پیراہے اور رواں سال کے پہلے 10ماہ میں ہی تقریباً12ہزار غیرملکیوں کو بے دخل کردیاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی انجینیئرنگ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق غیر ملکی انجینئرز کی تعداد میں11 ہزار811کی کمی واقع ہو گئی ۔ 10ماہ کے دوران 9ہزار 616سعودی انجینئرزنے مارکیٹ میں ڈیوٹیاں سنبھالیں اور 11 ہزار811غیر ملکی انجینئرز مملکت کوخیر باد کہہ کر اپنے اپنے ممالک میں واپس چلےگئے ۔
اسی عرصے کے دوران سعودی شہریوں کو 2 ہزار866ایجنسیوں میں ملازمت ملی جبکہ ان کی تعداد ایک لاکھ91ہزار497تک پہنچ گئی۔ یہ اعدادوشمار رواں سال کے آغاز سے لے کر نومبر2018تک کے ہیں۔