اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ تمام حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرفات میں تمام حجاج کی صحت تسلی بخش تاہم فیلڈ اور میڈیکل ٹیمیں ہر جگہ حجاج کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ان کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کررہی ہیں۔ العبد العالی نے کہا کہ تمام حاجیوں کی صحت اچھی ہے۔ اب تک کوئی بھی متعدی مرض ریکارڈ پر نہیں آیا۔انہوں نے کہا اس سال حج موسم کے لیے صحت سکیمیں معمولی باتوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تمام ہنگامی تدابیر تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک ان سے استفادے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف یہ کہ حجاج کو ان کی رہائش پر صحت سہو لتیں مہیا کی جارہی ہیں بلکہ وہ جہاں بھی کسی حج عمل کے لیے نکل رہے ہیں انہیں صحت خدمات مہیا ہیں۔