ریاض: سعودی عرب کے قیام کی 87 ویں سالگرہ پر 87 غوطہ خوروں کی ٹیم نے قومی پرچم کو بحر احمد کے پانی میں 87 میٹر گہرائی میں اتارا
سعودی عرب میں 87 غوطہ خوروں نے مملکت کا 87 میٹر طویل پرچم بحرِ احمر کے اندر 87 میٹر کی گہرائی تک پہنچا دیا۔ یہ کارنامہ مملکت سعودی عرب کے قیام کے 87 برس پورے ہونے کے سلسلے میں انجام دیا گیا۔
مذکورہ سرگرمی کو سمندر کی گہرائی میں پرچم اتارے جانے کی سب سے بڑی کارروائی کے طور پر درج کر لیا گیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈز کی جیوری ٹیم کی جانب سے اس نئے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اس کارروائی کے منتظم اعلی کیپٹن ربحی سکیک نے بتایا کہ “گینز کے منتظمین نے ہم سے مطالبہ کیا تھا کہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے صرف 65 میٹر کی گہرائی تک جانا ہو گا تاہم ہم نے مشکل کا سامنا کرنے کے باوجود اس فاصلے کو 87 میٹر تک طویل کر دیا” ۔ منصوبے کے ایک سپورٹر سیف الصاعدی کا کہنا ہے کہ “ہم نے یہ کارنامہ اپنے وطن اور عوام کی محبت میں انجام دیا ہے۔ یہ خادم حرمین اور ان کے ولی عہد کے لیے ہماری وفاداری کی تجدید بھی ہے”۔