اسلامی فوج میں پاکستان ، ترکی ، اردن ، مصر ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، ملائشیا اور افریقی ممالک شامل ہیں لیکن اس فوج میں ایران کا نام شامل نہیں
ریاض (یس اُردو) سعودی عرب نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے چونتیس اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد تشکیل دیدیا ہے ۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے نیوز فلیش میں بتایا کہ اسلامی فوج میں پاکستان ، ترکی ، اردن ، مصر ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، ملائشیا اور افریقی ممالک شامل ہیں لیکن اس فوج میں ایران کا نام شامل نہیں ۔فوج کا ہیڈ کوارٹر ریاض ہو گا ، سعودی حکومت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فوج کے قیام کا مقصد بلا امتیازمسلک اور مسلمان ملکوں کی دہشت گرد تنظیموں سےحفاظت کرنا ہے ۔
سعودی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام بڑی قوتوں اور عالمی تنظیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی اسلامی ملک کے خلاف اتحاد نہیں بلکہ مسلم امہ پر حملہ آور دہشت گردوں سے ملکر مقابلہ کرے گا ۔