اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی کے نائب وزیر دفاع کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن اسامہ غازی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کا دورہ ہنگامی تھا کسی قسم کا کوئی شیڈول نہ بتایا گیا تھا ۔ دورہ کی وجہ بتاتے ہوئے اسامہ غازی نے کہا کہ ایک طرف او آئی سی (انٹر نیشنل اسلامک آرگنائزیشن ) کا وفد پاکستان میں موجود ہے ۔پاکستانی حکام نے وفد کو کشمیر میں لے جا کربھارت کی ایل او سی پر قوانین کی خلاف ورزی بارے بریفنگ دی ، او آئی سی کا وفد کشمیر میں بھارت کیخلاف ہوم ورک کر رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب نائب وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے اور وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اندورنی کہانی بتاتے ہوئے اسامہ غازی نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر تحفظات کا اظہار کیا اور سعودی عرب سے او آئی سی میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ۔جس کے بعد نائب وزیر دفاع پاکستان پہنچے ۔ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر کو زیر بحث لایا گیا ۔ اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ او آئی سی میں دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے وزرا ء خارجہ اکٹھے ہونے جا رہی ہیں۔ جہاں پاکستان مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ظلم ستم پر آواز اٹھائے گا۔ اسامہ غازی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر بھارت مخالف کوئی بات نہیں کی تاہم یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے۔اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔
سعودی وزیردفاع نے سعودی مسلح افواج کی تربیت پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔سعودی نائب وزیردفاع نے خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں پر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شہزاد خالدبن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جہاں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔