اسلام آباد (یس نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی سے ایوان ہائے تجارت وصنعت کے کل پاکستان وفاق کے صدر عبدالرﺅف عالم نے ملاقات میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کے بارے میں اہم حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ سعودی سفارتخانے میں سعودی سفیر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کم وبیش ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے سعودی سفیر کو تجویز دی کہ سعودی عرب کو صرف تیل کی برآمد پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ دبئی سمیت خلیجی ریاستوں تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی طرح صنعت وتجارت کے ذریعے اپنی معیشت کو مضبوط تر کرنا چاہئے۔ سعودی عرب کو پاکستان کےساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے یہاں کے بڑے بڑے بزنس مینوں کو ملٹی پل (MULTIPLE) ویزے سال سال کے جاری کرنے چاہئے۔ سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الظہرانی نے کہا کہ آپ ایک سو ٹاپ ٹیکس پئیرز کے کوائف بمعہ درخواست ویزہ کے بھیجیں وہ اگلے ہی روز سال سال کا ملٹی پل ویزہ جاری کردیں گے۔