سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
خبرایجنسی ذرائع کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطہ میں امیر قطر نے سعودی مطالبات پر مذاکرات شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ قطر نے عرب ممالک کے مطالبات پر مذاکرات کی درخواست کی ہے۔ تاہم خبر سامنے آتےہی سعودی عرب نے بات چیت شروع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قطر کے ساتھ مذاکرات یا روابط معطل رہیں گے۔ اس موقع پر سعودی عرب نے قطر پر ٹیلی فونک بات چیت کے حقائق غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ گفتگوکی مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔