counter easy hit

سعودی عرب نے عراق میں 25 سال بعد سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

Saudi Arabia's embassy in Iraq reopened after 25 years

Saudi Arabia’s embassy in Iraq reopened after 25 years

سعودی عرب اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات دو ہزار چار میں بحال ہوئے تھے۔
بغداد: (یس اُردو) عراق کے سابق صدر صدام حسین کی انیس سو نوے میں کویت پر چڑھائی کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔ سعودی عرب نے اپنا سفارتخانہ بند کر کے سفیر اورعملے کو واپس بلا لیا تھا۔ عراقی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی سفارت خانے کا پینتیس رکنی عملہ بغداد پہنچ گیا ہے جبکہ سفیر آج بغداد پہنچیں گے۔ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد دو ہزار چار میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔