مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہیں لیکن سعودی عرب میں اپنی فوجیں نہیں بھجوائیں گے۔ سعودیہ ایران کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر حکومتی پالیس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مشیر سر تاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف 34 ملکی اتحاد کا حصہ ہے لیکن سعوی عرب میں زمینی فوج نہیں بھیج رہے کسی ملک میں فوج بھیجنا پالیسی کے خلاف ہے۔ پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے ہی فوج بھیجے گا۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستانی فوج بھجوانے کی درخواست نہیں کی۔ خارجہ امور کمیٹی نے سعودی عرب ایران تنازٕع میں حکومتی پالیسی کی حمایت کی۔ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشیدگی کی خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔