سعودی قونصل خانہ نے رواں سال پہلی مرتبہ 7 سے ٹریول ایجنسیوں کو ڈراپ باکس کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت یہ ٹریول ایجنسیاں براہ راست عمرے کے ویزے کیلیے پاسپورٹ سعودی قونصل خانے بھیج سکتی ہیں، ایک طرف تو ویزا اسٹیکرنہ ہونے کابہانہ بناکرعمرہ ویزوں کا اجرا تعطل کا شکار ہے تودوسری طرف ڈراپ باکس سروس کے حامل ٹریول ایجنسیاں5 ہزار روپے فی پاسپورٹ وصول کرکے ویزے لگوارہی ہیں۔
ادھر عمرہ ویزوں کا اجرا تعطل کا شکار ہونے سے ٹریول ایجنسیوں کو کروڑوں کے نقصان کا سامناہے کیونکہ وہ پہلے ہی اپنے کسٹمرز کیلیے ایئرٹکٹ اورسعودی عرب میں ہوٹل بک کراچکی ہیں، سنہری ٹریولزکے مالک اظہر ایوب نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈراپ باکس سروس کی حامل ٹریول ایجنسیوںکو ویزوں کا اجراکیا جارہا ہے، ان کی ٹریول ایجنسی کے توسط سے جانے والے ہزاروں ویزوں کا اجرا تعطل کاشکار ہے۔ واضح رہے کہ سعودی قونصل خانے کے مطابق پیر 12 جون سے عمرہ ویزوں کا اجرا شروع کردیا جائیگا۔