کشتی ہو تو ایسی، کئی سوئمنگ پول، کئی ہیلی پیڈ، آسائشیں ایسی کہ دیکھنے والے حیران ہو جائیں۔سعودی نائب ولی عہد پرنس محمد بن سلطان نے 40 کروڑ ڈالر یعنی 42 ارب روپے میں دیکھتے ہی خرید لی ۔
خوبصورت ۔۔پرآسائش ۔۔اور دنیا بھر کی سہولیات سے آراستہ کشتی ۔۔سیرینی ۔۔سعودی نائب شہزادے کی ملکیت بن گئی ۔
فرانس میں چھٹیاں منانے کےلیے موجود پرنس محمد بن سلمان کو ۔۔قابل دیدسیرینی ۔۔اس قدر بھائی کے انہوں نےکشتی کے روسی مالک سے اسی وقت سودا طے کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی تین مقبول ترین کشتیوں میں شمار ہونےوالی یاٹ کی قیمت چالیس کروڑڈالر یعنی پاکستانی چالیس ارب سے زائد ادا کردی گئی۔
دنیا کی جدید ترین اور پرآسائش کشتی میں سہولیات ایسی ہیں کہ دیکھنےوالے دیکھتے رہ جائیں ۔
رہائش کےلیے پندرہ کمرے ۔۔تقاریب کےلیے جدید ہال ۔۔سینما۔۔دو سوئمنگ پولز ۔۔جدید اسپا ٹبز ۔۔سطح سمندرکے نیچے دیکھنے کے لیے خصوصی شیشے کاکمرہ ۔۔۔جمنازیم ۔۔دو ہیلی پیڈز اور آبدوز کھڑا کرنے کی جگہ سمیت ۔۔ سیرین ۔۔ میں وہ کچھ ہے جسے عام آدمی بس خوابوں میں ہی دیکھ سکتا ہے ۔