سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے منظرعام سے غائب ہونے شاہی محل کے قریب ڈرون مارگرائے جانے اور فائرنگ کے بعد ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا ک سعودی ولی عہد مارے گئے ہیں تاہم یہ دعویٰ بے بنیاد نکلا اور مصر میں موجودگی کی وجہ سے وہ منظرعام سے غائب تھے اب کی بار ان کی ایک اور تازہ تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔
سعودی ولی عہد کے ترجمان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری دوتصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اقتصادی وترقیاتی امور کی کونسل کے اجلاس کی صدارت میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی اور روسی میڈای کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعود عرب میں ہونے والی ایک بغاوت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موت واقعہ ہو چکی ہےن اور اس خبر کو سعود حکام کی جانب سے چھپایا جا رہا ہے تاہم اب انکی تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔