اسلام آباد: چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کردیا۔
چینی حکام کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے ،جس کی شناخت 33 سالہ گو کیبین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور طالب علم شامل ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح چین پہنچ گئے۔ اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین میں مشاورتی اور سیاسی کونسل کے نائب سربراہ خی لی وانگ، چین میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الماضی، سعودی عرب میں چین کے سفیر ہوا شین اور دیگر کئی عہدے داروں نے شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد بھارت کے دورے پر گئے تھے۔ بھارت سے روانہ ہونے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کیے گئے ایک پیغام میں سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔