آرمی چیف سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سعودی نائب وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور پاکستان کو ہر معاملے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔