counter easy hit

سعودی سفارت خانے، قونصل خانےپرحملےکی مذمت کرتےہیں،ایرانی صدر

Saudi embassy, consulate

Saudi embassy, consulate

تہران……سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کی فضا برقرار ہے، تاہم ایرانی صدر حسن روحانی کا اب یہ بیان سامنے آیا ہے کہ سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں۔اُدھر سعودی عرب، سوڈان، بحرین اور کویت کے بعد افریقی ملک جبوتی نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا،جبکہ اردن نے بھی ایرانی سفیر کو طلب کرلیا ۔دونوں ممالک کے تعلقات کی خرابی دیگر ممالک پر بھی اثرانداز ہورہی ہے، افریقی ملک جیبوتی نے تہران میں سعودی سفارتخانہ جلائے جانے پر ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں، اردن نے بھی ایرانی سفیر کو طلب کیا اور سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔دوسری طرف عراق نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے جبکہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے سعودی عرب میں مذہبی اسکالر کی سزائے موت سعودی عرب کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔