counter easy hit

سعودی ماہرین نے معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کرلیا

سعودی جیالوجیکل سروے سے وابستہ ڈاکٹر زبیر بن عبدالحفیظ نے بتایا کہ ہاتھی کا یہ نایاب دانت ایک قدیمی جھیل کی باقیات سے ملا ہے

Saudi experts discovered the extinct elephant ivory

Saudi experts discovered the extinct elephant ivory

ریاض: سعودی عرب میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی جیالوجیکل سروے کے ماہرین نے نافود کے صحرائی علاقے میں معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کیاہے ۔اس ٹیم میں برطانیہ،جرمنی اورسپین کے ماہرین بھی شامل تھے ۔سعودی جیالوجیکل سروے سے وابستہ ڈاکٹر زبیر بن عبدالحفیظ نے بتایا کہ ہاتھی کا یہ نایاب دانت ایک قدیمی جھیل کی باقیات سے ملا ہے اوریہ اچھی حالت میں ہے ۔انہوں نے کہا ہاتھی دانت کی مدت کا تعین کیا جارہاہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ہاتھیوں کی یہ نسل اب معدوم ہوچکی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website