جزان یونیورسٹی سے 55 سالہ سلیمان بن علی بن محفوظ نے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ گریجویشن کیا
جزان (یس اُردو) سعودی عرب میں 55 سالہ باپ اور اس کے دو بیٹوں نے ایک ہی دن یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا ۔
ڈگری حاصل کرنے کے بعد باپ کا کہنا تھا کہ یہ اس کی زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جو وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ۔
سلیمان بن علی بن محفوظ نے اپنے یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے والے بچوں کے ساتھ ہی ڈگری حاصل کی ۔ باپ اور بیٹوں نے یونیورسٹی کے گیاہوریں بیچ میں داخلہ لیا ۔سلیمان بن علی بن محفوظ کا کہنا تھا کہ اپنے دو گریجویٹ بیٹوں کے ساتھ ڈگری حاصل کرنے کی خوشی دوبالا ہو گئی ہے ۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں اس کے بہت بڑے خواب ہیں جن کو وہ عمر کے اس حصے میں بھی تعلیم حاصل کر کے پورا کرنا چاہتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی یونیورسٹی سے تین پاب اور بیٹوں کی گریجویشن میں ڈگری کی خوشی دیدنی ہے، ان کے مطابق ان کی 55 سال میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے پیچھے ان کی 106 سالہ ماں کا ہاتھ ہے جس نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ اپنی تعلیم کو بھی جاری رکھ سکیں