اسلام آباد……سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ وزیر اعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ نور خان ایئر بیس، اسلام آباد آمد پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے عادل بن احمد الجبیرکا استقبال کیا۔ سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے مشیر خارجہ سے وفود سطح کے مذاکرات ہوں گے جن میں دہشت گردی کے خلاف 34 اسلامی ممالک کے اتحاد، مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور سعودی ایران کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔