اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں شہید ہونے والوں کی ورثا کو شاہی مہمان کے طورپر حج کروانے کا حکم دیا ہے۔ شہید ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں سے سفارت خانوں کے ذمہ داران نے رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوز ی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کو شاہی پروٹوکول سے حج کروانے کیلئے سعودی فرمارواں نے حکم جاری کردیا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے لوگوں کو سعودی حکومت شاہی حج کرواتی ہے تاہم اس مرتبہ نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ کی ادادئیگی کیلئے ا?ئیں ہوئے وہ افراد جو شہید ہوئے تھے ان کے لواحقین کو شاہی پروٹوکول سے حج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت جن جن ممالک کے رہائشی اس سانحہ میں شہید ہوئے تھے ان کے ورثا سے سفارت خانوں کے زمہ داران نے رابطہ کر کے ان سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔