اسلام آباد: سعودی حکومت نے گورنمنٹ اسکیم کے بعد پرائیوٹ اسکیم کے تمام عازمین حج کے لئے بھی بائیو میٹرکس/ فنگر پرنٹس مہیا کرنا لازمی قرار دے دیاہے ،اس مقصد کے لئے عازمین کو ان کے موبا ئل فون پر ایس ایم ایس کر کے بائیو میٹرکس کیلئےمقررہ تاریخ اور وقت پر طے شدہ جگہوں پر آنے کی ہدایت کی جائیگی۔
وزات مذہبی امور اس سلسلے میں تمام حج ڈائریکٹوریٹس کو مطلع کر دیا ہے ،سعودی حکومت کی شرط کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں اعتماد کمپنی کے دفاتر موجود ہیں جہاں سعودیہ جانے والے افراد کی بائیو میٹرک کی تصدیق کی جا رہی ہے۔اس سا ل پاکستان سے ایک لاکھ85ہزار عازمین نے فریضہ حج ادا کرینگے۔