سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے رواں سال چھتیس ہزار مزید عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان سے کل ایک لاکھ اسی ہزار حاجی حج پر جا سکیں گے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ سعودی وزارت حج نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا ہے جو حرم کی توسیع کے باعث کم کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے سعودی وزارت حج اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔گزشتہ سال پاکستان سے ایک لاکھ ترتالیس ہزار عازمین حج پر روانہ ہو سکے تھے تاہم رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس عازمین حج پر روانہ ہو سکیں گے۔