شوہر نے نئی نویلی دلہن کو ایک ٹی وی شو دیکھ کر جذباتی ہونے پر طلاق دے دی
ریاض (یس اُردو) سعودی عرب میں خاتون کو ٹی وی شو کے دوران جذباتی ہونا مہنگا پڑ گیا ، شوہر نے رونے کا سبب جاننے کے بعد نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی ۔
خواتین رئیلٹی شو دیکھ کر جذباتی ہونے سے پہلے یہ واقعہ ضرور یاد کریں جب سعودی شخص نے گھر واپسی پر نئی نویلی دلہن کو روتے دیکھا ، وجہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ ٹی وی شو میں ایک امیدوار کو نکالنے جانے پر آنسو بہہ رہے ہیں ، یہ سننے کے بعد شوہر نے غصے میں آ کر اسے فوری طور پر طلاق دے دی ، دونوں کی ایک ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔