counter easy hit

بغیر اجازت حج مقامات میں داخلہ ممنوع، دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) حج بیت اللہ کے موقع پر سعودی وزارت داخلہ نے حجاج کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قوانین مزید سخت کردیے ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ’ 19 جولائی 28 ذی قعدہ سے 2 اگست 12 ذی الحجہ کے درمیان جو بھی بغیر حج اجازت نامے کے بغیر منی عرفات اور مزدلفہ جائے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘ بیان میں کہا گیا کہ ’ایک سے زیادہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا‘- وزارت داخلہ کے عہدیدار نےکہا کہ ’شاہی فرمان کے بموجب نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر و حفاظتی اقدامات کے تحت بلا اجازت حج مقامات پر جانے والوں پر جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ شاہی ہدایت کے مطابق اس سال حج موسم کو نئے کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس حج کا اجازت نامہ نہیں ہوگا اسے 28 ذی قعدہ سے 12 ذی الحجہ 1441 ھ کے درمیان حج مقامات پر جانے سے روکا جائے گا اور پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج ہدایات کی پابندی کریں-
وزارت داخلہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیکیورٹی اہلکار منی، عرفات اور مزدلفہ جانے والے تمام راستوں اور شاہراہوں پر ڈیوٹی دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website