سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز مصر کے پہلے دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔ جہاں وہ صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔
قاہرہ: (یس اُردو) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ شاہ سلمان کے دورہ مصر کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے کئی معاہدوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹیجک شراکت آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کوغیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ شاہ سلمان کے دورہ مصر سے عرب ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔