مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ راحیل شریف سعودی اتحاد کے سربراہ بنے تو وہ امت مسلمہ کے اتحاد اور ہم آہنگی کا سبب بنیں گے۔
Saudi military alliance: Raheel Sharif will cause Muslims unity, Nasir Janjua
اسلام آباد تقریب سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہر صورت افغانستان سے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، مشرقی اورمغربی فرنٹ میں سےمغربی فرنٹ کوبہترتعلقات سےبندکرناہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے بھی دو فرنٹ کھول رکھے ہیں جو گھاٹے کا سودا ہے، افغانستان میں پائیدارامن سےہی روس اوروسطی ایشائی ریاستوں کو سی پیک سےفائدہ ہوگا۔ ناصر جنجوعہ کا کہناتھاکہ راحیل شریف کی سربراہی کا ایران سمیت اتحاد مخالف دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا،سابق آرمی چیف تجربات کے ساتھ مسلم ممالک کی باہمی غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔