کھجور کا نام ذہن میں آتے ہی رمضان کے مبارک لمحات بھی نظروں کے سامنے گھوم جاتے ہیں، یہ پھل ناصرف لذیذ ہوتا ہے بلکہ انسانی جسم کے لیے اپنے اندر صحت اور غدایت کے خزانے بھی رکھتا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ سیاحت و قومی ورثہ کی جانب سے الجوف میں منعقدہ کھجور میلہ 5 ویں بار سجایا گیا ہے، جس میں وسیع پیمانے پر کھجوروں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے۔
کھجوروں کی پیداوار میں سعودی عرب کا نمبر دنیا بھر میں دوسرا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق سعوی عرب کے علاقے قاسم میں کھجوروں کے 60لاکھ درخت پائے جاتے ہیں۔
فیسٹیول میں روزانہ 20ہزارسے زائد گاڑیاں ہرقسم کی کھجوروں سے بھرکرلے جائی جاتی ہیں، اس میلے میں کھجور کی پچاس مختلف اقسام پیش کی گئی ہیں۔
سعودی شہر الجوف میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جھز الشمری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھجور میلے میں متعدد پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔
پروگرامز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میلے میں گھڑسوار ی اور اونٹوں کی دوڑ بھی ہوگی جبکہ ہنر مند خاندانوں کی دستی مصنوعات بھی نمائش کا اہم جزو ہیں۔
سعودی محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی کہا کہ میلے میں آنے والے شائقین کو الجوف کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی جا رہی ہے۔
یہ میلہ4شعبان تک جاری رہے گا۔