کراچی: سعودی عرب میں چو بیس گھنٹے کے دوران ایک اور شہزادہ جاں بحق ہو گیا، شہزادہ منصور بن مقرن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اتوار کے روز جاں بحق ہو گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا اس دوران گارڈز کی فائرنگ سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ 44 سالہ عبدالعزیز کنگ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹھے تھے اور ان کے بارے میں گزشتہ روز خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے ان کی موت کی وجہ تاحال بیان نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز یمن کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر کریش میں سعودی شہزادے منصور بن مرکن بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔