اسلام آباد(یس اردو نیوز) سعودی عرب کے شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔سعودی عرب کے دیوان شاہی کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق شہزادہ سعود بن عبداللّٰہ بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں۔دیوان شاہی کے اعلامیہ کے مطابق شاہی خاندان کے مرحوم رکن کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔